Dosti Paun Ki Zanjeer Bani Jati Hai

دوستی پاؤں کی زنجیر بنی جاتی ہے
دوستی پاؤں کی زنجیر بنی جاتی ہے
نا مرادی مِری تقدیر بنی جاتی ہے
دوستی پاؤں کی زنجیر بنی جاتی ہے

دل میں خاموش تمنا تھی سو وہ بھی نہ رہی

دل میں خاموش تمنا تھی سو وہ بھی نہ رہی
آس جینے کا سہارا تھی سو وہ بھی نہ رہی

بے بسی خواب کی تعبیر بنی جاتی ہے
دوستی پاؤں کی زنجیر بنی جاتی ہے

اپنی آنکھوں کو نہ رونے کی اجازت دوں گا

اپنی آنکھوں کو نہ رونے کی اجازت دوں گا
دل کے زخموں کو میں پھولوں کی طرح رکھوں گا

خونِ دل سے نئی تصویر بنی جاتی ہے
دوستی پاؤں کی زنجیر بنی جاتی ہے



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link