Na Mehrban Na Ajnabi (From "Abroo")

نہ مہرباں، نہ اجنبی، نہ دوستی، نہ دشمنی
نہ مہرباں، نہ اجنبی، نہ دوستی، نہ دشمنی
نہ جانے پھر بھی کیوں ہمیں اُسی کا انتظار ہے
نہ مہرباں، نہ اجنبی...

یہ اور بات، حالِ دل اُسے نہیں سنا سکے
خیال اُس کا دل سے ہم مگر بھلا نہیں سکے

جو بے خبر ہے پیار سے، ہمیں اُسی سے پیار ہے
نہ مہرباں، نہ اجنبی، نہ دوستی، نہ دشمنی

جو سنگ دل ہے اِس قدر کہ منہ سے بولتا نہیں
کسی پہ بھی جو راز اپنے دل کا کھولتا نہیں

کریں تو کیا کریں، ہمیں اُسی کا اعتبار ہے
نہ مہرباں، نہ اجنبی...

نہ یوں نظر چرائیے، نگاہ تو ملائیے
کسی کی بے قراریوں کو اِتنا مت بڑھائیے

یہ بے قرار دل ہمارا کب سے بے قرار ہے
نہ مہرباں، نہ اجنبی...



Credits
Writer(s): Tassilo Ippenberger, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link