Khudawanda Yeh Kaisay

خدا وندا، یہ کیسی آگ سی جلتی ہے سینے میں؟
تمنا جو نہ پوری ہو وہ کیوں پلتی ہے سینے میں؟
خدا وندا...

نہ جانے یہ شبِ غم صبح تک کیا رنگ لائے گی؟

نفس کے ساتھ اک تلوار سی جلتی ہے سینے میں
خدا وندا...

کسے معلوم تھا، یا رب، کہ ہوگی دشمنِ جاں بھی

وہ حسرت خونِ دل پی پی کے جو پلتی ہے سینے میں
خدا وندا، یہ کیسی آگ سی جلتی ہے سینے میں؟
تمنا جو نہ پوری ہو وہ کیوں پلتی ہے سینے میں؟
خدا وندا...

Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link