Jo Mila Usne Mere Dil Ko Khilona Jana

جو ملا، اُس نے میرے دل کو کھلونا جانا
کھیل کے توڑ دیا، توڑ کے چھوڑ دیا ہے یہ میرا افسانہ
جو ملا، اُس نے میرے دل کو کھلونا جانا

میں نے ہر درر کو سینے سے لگانا چاہا
میں نے ہر درر کو سینے سے لگانا چاہا
خود ستم سہہ کے زمانے کو ہنسانا چاہا

پھر بھی دنیا ہے خفا، میرا دل، میری وفا کوئی نہیں پہچانا
جو ملا، اُس نے میرے دل کو کھلونا جانا

آنکھ میں سارے زمانے کی کھٹکتا ہی رہا
آنکھ میں سارے زمانے کی کھٹکتا ہی رہا
گردِ آوارہ کی مانند بھٹکتا ہی رہا

اڑتے پتوں کی طرح، میں تو جس سمت چلا ساتھ چلا ویرانہ
جو ملا، اُس نے میرے دل کو کھلونا جانا
کھیل کے توڑ دیا، توڑ کے چھوڑ دیا ہے یہ میرا افسانہ
جو ملا، اُس نے میرے دل کو کھلونا جانا



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link