Wo Humsafar Tha - From "Humsafar"

ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تُو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تُو نہ میں

وہ ہمسفر تھا
ہاں، وہ ہمسفر تھا
ہاں، وہ ہمسفر تھا مگر اُس سے ہمنوائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا مگر اُس سے ہمنوائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا، جُدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا مگر اُس سے ہمنوائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا، جُدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا

عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں، مگر
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں، مگر
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں کا
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا، جُدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا

کاجل ڈالو، کرکرا سرمہ سہا نہ جائے
جن نین میں پی بسے دوجا کون سمائے؟

بچھڑتے وقت اُن آنکھوں میں تھی ہماری غزل

بچھڑتے وقت اُن آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو کبھی سنائی نہ تھی
غزل بھی وہ جو کسی کو کبھی سنائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں کا
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا، جدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا

Credits
Writer(s): Abida Parveen, Naseer Turabi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link