Barkat-e-Ramzan (From "Barket-e-Ramzan")

قرآن کا نزول بھی رمضان میں ہوا
اسلام زندہ پانچوں ہی ارکان میں ہوا
اک فرض ادا ہوا جو روزے سے مومنوں
پیدا یہ ذوق و شوق بھی ایمان میں ہوا

برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان
برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان

سب چلے گئے سجود میں
نور بھر گیا وجود میں
سب چلے گئے سجود میں
نور بھر گیا وجود میں

یہی حقیقت ازل کا فسوں
چار سو اک صدائے کن فیکوں
مل گئ منزل ایمان

برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان
برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان

جو روزے داروں کی ہے تشنگی، نصیب سے ہے
ہزار شکر کہ وابستگی حبیب سے ہے
ہے جن کے سامنے اتنی سجی ہوئی افطار
خدا کے فضل کو دیکھا ہوا قریب سے ہے

صبر بھی ہے اور رضا بھی ہے
روزہ رکھنے کی جزا بھی ہے

قابل دید کمسنوں کا جنوں
چار سو اک صدائے کن فیکوں
مل گئ منزل ایمان (اللہ اکبر)

برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان
برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان

ظہور نور سے بھیگا ہوا ہے یہ عالم
شفاعتوں کا چمکتا ہوا سماں ہر دم
ماہ صیام میں حمد و ثنا ہو شام و سحر
پڑھیں جو صلي على ہم، تو آنکھیں ہوں پر نم

(اللهم صلي على سيدنا ومولانا محمد)
(اللهم صلي على سيدنا ومولانا محمد)

رحمتیں بھی ہیں اس سفینے میں
مغفرت بھی اسی مہینے میں

ملے عبادتوں میں دل کو سکوں
چار سو اک صدائے کن فیکوں
مل گئ منزل ایمان

برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان
برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان (برکت رمضان)

برکت رمضان، برکت رمضان (برکت رمضان)
منزل ایمان، برکت رمضان (منزل ایمان)
برکت رمضان، برکت رمضان
منزل ایمان، برکت رمضان (برکت رمضان)



Credits
Writer(s): Sabir Zafar, Wajid Saeed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link