Main Hussain Hoon

ہائے
مولا
جب لشکرِ حسین سرِ خاک سو گیا
حسین یا حسین مولا
اور فاطمہ کے لعل کا کوئی نہیں رہا
ھل من وہیں سنا دی شاہِ دین نے دی صدا
گونجا فضا میں آخری خطبہ حسین کا
حسین یا حسین مولا
میں نبی کی آنکھوں کا نور ہوں
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
میں علی کے دل کا سرور ہوں
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
میری ماں ہے جنابِ سیدہ
میرا بھائی حسن دلِ مصطفیٰ
میری ہم قدم میری دو بہن
میرا بھائی غازی کرارِ من
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
دلِ فاطمہ کا میں چین ہوں
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
میں حسین یا حسین مولا
حسین یا حسین
میں سوار گوشِ رسول ہوں
میں حسین جانِ بتول ہوں
میں کلامِ رب کی مثال ہوں
میں گھرانۂِ لازوال ہوں
مجھے ناز اپنے چمن پہ ہے
میں ہوں پانچواں رکنِ پنجتن
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
میں حسین یا حسین مولا
حسین یا حسین
میں حسین وارثِ دین ہوں
میں گماں نہیں میں یقین ہوں
مجھے عشق نامِ خدا سے ہے
میری جنگ اہلِ دغا سے ہے
میری زندگی میرے رب کی ہے
میں چلا ہوں گھر سے لئے کفن
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
خدا سے ہے
میری جنگ اہلِ دغا سے ہے
میری زندگی میرے رب کی ہے
میں چلا ہوں گھر سے لئے کفن
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
دلِ فاطمہ کا میں چین ہوں
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
میں حسین یا حسین مولا
حسین یا حسین
میں ہزار صدمے اٹھا چکا
میں چراغ اپنے بُجھا چکا
میں تمام لشکر گنوا چکا
میں زمینِ مقتل سجا چکا
لو میں ذوالجناح سے گر گیا
نہ ہے زیں پہ نہ ہے زمیں پہ تن
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
میں حسین یا حسین مولا
آں۔۔۔۔۔۔
لو میں نوکِ نیزہ پہ آ گیا
میں کمال مقصد کو پا گیا
تہہِ تیغ سجدہ ادا کیا
میں اٹھا تو پیشِ خدا گیا
ہے صدائے ھل من کا معجزہ
ہے جہاں میں زندہ میرا سخن
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
دلِ فاطمہ کا میں چین ہوں
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
میں حسین یا حسین مولا
آں۔۔
میں حسین جانِ کربلا
ہے یہاں کی مٹی میں بھی شفا
لو ریحان و سرور کرو دعا
رہے سایہ سب پر حسین کا
رہے حشر تک یہی سلسہ
یہی اک صدا ہو زمیں زمن
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
مولا
حسین یا حسین مولا
لو ریحان و سرور کرو دعا
رہے سایہ سب پر حسین کا
رہے حشر تک یہی سلسہ
یہی اک صدا ہو زمیں زمن
میں حسین ہوں وہ حسین ہوں
مولا
حسین یا حسین مولا



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link