Duniya Mein Zindagi

دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا

دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا

دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا

میری نظر میں تیری تصویر ہو بہ ہو تھی
میری نظر میں تیری تصویر ہو بہ ہو تھی
ملنے سے پیشتر بھی تُو میرے روبرو تھی

تجھ سے الگ بھی رہ کر میں تیرا ہم نشیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا

دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا
دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا

تیرے لیے پرانی رسموں کو میں نے توڑا
تیرے لیے پرانی رسموں کو میں نے توڑا
میں ہی وہ آدمی ہوں، جنت کو جس نے چھوڑا

میرا وہ جرم لیکن تیری طرح حسیں تھا
ہم تم ملیں گے آخر، اِتنا مجھے یقیں تھا

دنیا میں زندگی کا جب نام تک نہیں تھا



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link