Main Khayal Hoon Kisi Aur Ka

میں خیال ہوں
میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے

سرِ آئینہ میرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے

میں کسی کے دستِ طلب میں ہوں، تو کسی کے حرفِ دعا میں ہوں

میں نصیب ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا، مجھے مانگتا کوئی اور ہے
میں نصیب ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا، مجھے مانگتا کوئی اور ہے

سرِ آئینہ میرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے
میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے

تجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی، مجھے دوستوں کا پتا نہ تھا
دھا سا گا۔۔۔

تجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی، مجھے دوستوں کا پتا نہ تھا
تیری داستاں
تیری داستاں کوئی اور تھی، میرا واقعہ کوئی اور ہے
تیری داستاں کوئی اور تھی، میرا واقعہ کوئی اور ہے

سرِ آئینہ میرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے
میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے

کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا، نہیں دیکھنا اُنہیں غور سے

جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے

میں خیال ہوں
میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ میرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے

میں خیال ہوں
میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے
میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے

Credits
Writer(s): Ghulam Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link