Aatish

سِتم کئِے، بہت کئِے
کِس کِس کو سمجھاؤں؟
یہ کام کی ناکامیاں
آو تجھے بتلاؤں
عِشق ہنسائے عِشق رُلائے
کبھی دے پنکھڑیاں
کبھی لا گِرائے

یہ نام کی بدنامیاں
یہ کام کی ناکامیاں
یہ نظر کا دھوکہ
یہ دِلوں کا سودا
آتِش مُحبت کا یہ گرم جھونکہ
تو جانے نا

تُجھے خبر نہیں یہ آگ ایسی ہے
جو توڑتی دِل یہ بات ایسی ہے
تو جاگتا رہے یہ رات ایسی ہے
آوارگی اے دوست سوغات ایسی ہے

سنو، ایک بات کہوں
نگر نگر گُزر گئے
پر نہ مِلا ٹِھکانہ
ہے شاعِروں نے سچ کہا
عِشق ہے اُلجھا افسانہ
اِتراتے ہیں مُرجھاتے ہیں
م خوـشیوں میں گُھل جاتے ہیں

فرازؔ کی لِکھائیاں
یہ مِیرؔ کی دُہائیاں
جونؔ کی اُداسی
جوشؔ کا ترانہ
آتِش مُحبت کا یہ گرم جھونکہ
تو جانے نا

تُجھے خبر نہیں یہ آگ ایسی ہے
جو توڑ تی ہے دِل یہ بات ایسی ہے
تو جاگتا رہے یہ رات ایسی ہے
آوارگی یہ دوست سوغات ایسی ہے

ڈھولا تیریاں اُڈیکاں کیوں لایاں
روگی کیتا ہے دِل میرا سائیاں
جوگی کیوں ہے تو اِتنا بے چارہ
کیوں مانگتا ہے کمزور باہوں کا سہارا

من بھر جاوے
یار چھوڑ جاوے
ڈر جاتے ہو تُم
گلیاں چوبارے
مجنوں پُکارے
تھک جاتے ہو تُم

بھری جوانی میں آنکھ کر گیا ہے تیری نم
بے وجہ کے جھولیوں میں دے گیا ہے غم
یہ ہِیرؔ کی من مرضیاں
یہ فیضؔ کی ہیں عرضیاں
یہ نظر کا دھوکہ
یہ دِلوں کا سودا
آتِش مُحبت کا یہ گرم جھونکہ
تو جانے نہ

تُجھے خبر نہیں یہ آگ ایسی ہے
جو توڑتی ہے دِل یہ بات ایسی ہے
تو جاگتا رہے یہ رات ایسی ہے
آوارگی یہ دوست سوغات ایسی ہے

تُجھے خبر نہیں یہ آگ ایسی ہے
جو توڑتی ہے دِل یہ بات ایسی ہے
تو جاگتا رہے یہ رات ایسی ہے
آوارگی اے دوست سوغات ایسی ہے



Credits
Writer(s): Ali Hamza, Zohaib Kazi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link