Tum Mere Paas Raho

ہاں، تم میرے پاس رہو
تم میرے پاس رہو
تم میرے پاس رہو

میرے قاتل، میرے دلدار
میرے پاس رہو
تم میرے پاس رہو

جس گھڑی رات چلے
جس گھڑی رات چلے
آسمانوں کا لہو پی کر سیاہ رات چلے
مرحم مشک لیۓ نشتر الماس چلے

میرے قاتل، میرے دلدار
میرے پاس رہو
تم میرے پاس رہو

بین کرتی ہوئی، ہنستی ہوئی، گاتی نکلے
درد کا کاسنی پازیب بجاتی نکلے
جس گھڑی سینوں میں ڈوبے ہوئے دل
آستینوں میں نہاں ہاتھوں کی راہ تکنے نکلے

آس لیۓ
میرے قاتل، میرے دلدار
میرے پاس رہو
تم میرے پاس رہو

اور بچوں کے بلکھنے کی طرح قلقل مۓ
بحر نا آسودگی مچلے تو مناۓ نہ منے
جب کوئی بات بناۓ نہ بنے

جب نہ کوئی بات چلے
جس گھڑی رات چلے
جس گھڑی ماتمی سنسان سیاہ رات چلے

میرے قاتل،میرے دلدار میرے پاس رہو
تم میرے پاس رہو



Credits
Writer(s): Malika Pukhraj, Faiz Ahmed Faiz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link