Mehdi Hassan Jis Dil Pe Naaz Tha Woh Dil Nahi Raha

عرض نیاز عشق کے، قابل نہیں رہا
عرض نیاز عشق کے، قابل نہیں رہا
جس دل پہ ناز تھا مجھے، وہ دل نہیں رہا
عرض نیاز عشق سے

مرنے کی اے دل اور ہی، تدبیر کر کہ میں
مرنے کی اے دل اور ہی، تدبیر کر کہ میں
شایان دست و بازوئے، قاتل نہیں رہا
شایان دست و بازوئے، قاتل نہیں رہا

عرض نیاز عشق کے

وا کر دیے ہیں شوق نے، بند نقاب حسن
وا کر دیے ہیں شوق نے، بند نقاب حسن
غیر از نگاہ اب کوئی، حائل نہیں رہا
غیر از نگاہ اب کوئی، حائل نہیں رہا

عرض نیاز عشق کے، قابل نہیں رہا
عرض نیاز عشق کے

بیداد عشق سے نہیں، ڈرتا مگر اسدؔ
بیداد عشق سے نہیں، ڈرتا مگر اسدؔ
جس دل پہ ناز تھا مجھے، وہ دل نہیں رہا
جس دل پہ ناز تھا مجھے، وہ دل نہیں رہا

عرض نیاز عشق کے



Credits
Writer(s): Mirza Ghalib, Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link