Lab Pay Aati

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو، خدایا، میری
زندگی شمع کی صورت ہو، خدایا، میری
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

ہو مِرے دم سے یوں ہی میرے وطن کی زینت
ہو مِرے دم سے یوں ہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت

زندگی ہو مِری پروانے کی صورت، یا رب
زندگی ہو مِری پروانے کی صورت، یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت، یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت، یا رب

ہو مِرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا
مِرے ﷲ...
مِرے ﷲ، برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اُس رہ پہ چلانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اُس رہ پہ چلانا مجھ کو

مِرے ﷲ، برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اُس رہ پہ چلانا مجھ کو
مِرے ﷲ، برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اُس رہ پہ چلانا مجھ کو

مِرے ﷲ (برائی سے بچانا مجھ کو)
(نیک جو راہ ہو اُس رہ پہ چلانا مجھ کو)
ﷲ، ﷲ، ﷲ، ﷲ



Credits
Writer(s): Ali Zafar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link