Teri Surat Nigahon

اے ابرِ کرم، تھم تھم کے برس
اِتنا نہ برس کہ وہ آ نہ سکیں
وہ آ جائیں تو جم کے برس
اِتنا برس کہ وہ جا نہ سکیں

اِس قدر تیرا تصور کبھی بڑھ جاتا ہے
آئینہ دیکھوں تو منہ تیرا نظر آتا ہے

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں، ہائے، میں کیا کروں

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
کوئی اِتنا تو آ کر بتا دے ہمیں
کوئی اِتنا تو آ کر بتا دے ہمیں
جب تیری یاد آئے تو میں کیا کروں، ہائے، میں کیا کروں
تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے

میں نے خاکِ نشیمن کو بوسے دیے
اور یہ کہہ کے دل کو سمجھا لیا
میں نے خاکِ نشیمن کو بوسے دیے
اور یہ کہہ کے دل کو سمجھا لیا

"آشیانہ بنانا مِرا کام تھا
کوئی بجلی گرائے تو میں کیا کروں، ہائے، میں کیا کروں
آشیانہ بنانا مِرا کام تھا
کوئی بجلی گرائے تو میں کیا کروں"
تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے

میں نے مانگی تھی یہ مسجدوں میں دعا
"میں جسے چاہتا ہوں وہ مجھ کو ملے"
میں نے مانگی تھی یہ مسجدوں میں دعا
" میں جسے چاہتا ہوں وہ مجھ کو ملے"

جو مِرا فرض تھا میں نے پورا کیا
اب خدا ہی نہ چاہے تو میں کیا کروں، ہائے، میں کیا کروں
جو مِرا فرض تھا میں نے پورا کیا
اب خدا ہی نہ چاہے تو میں کیا کروں
تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے

نہ لگے جام پر ہاتھ، یہ شرط ہے
جائے جو مَے کدے کو وہ کم ظرف ہے
نہ لگے جام پر ہاتھ، یہ شرط ہے
جائے جو مَے کدے کو وہ کم ظرف ہے

مجھ کو تہمت نہ دو، میں شرابی نہیں
وہ نظر سے پلائیں تو میں کیا کروں، ہائے، میں کیا کروں
مجھ کو تہمت نہ دو، میں شرابی نہیں
وہ نظر سے پلائیں تو میں کیا کروں
تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے

عشق، ایمان، دونو میں تفریق ہے
پر اِنھی دونو پہ میرا ایمان ہے
عشق، ایمان، دونو میں تفریق ہے
پر اِنھی دونو پہ میرا ایمان ہے

جو خدا روٹھ جائے تو سجدے کروں
اور صنم روٹھ جائے تو میں کیا کروں، ہائے، میں کیا کروں
جو خدا روٹھ جائے تو سجدے کروں
اور صنم روٹھ جائے تو میں کیا کروں

تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے
عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے



Credits
Writer(s): Munni Begum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link