Mehndi

مہندی رچے گی تیرے ہاتھ، ڈھولک بجے گی ساری رات

جا کے تم ساجن کے ساتھ، بھول نہ جانا یہ دن رات

تجھ کو دیس پیا کا بھائے، تیرا پیا تیرے گن گائے

آئے خوشیوں کی بارات لے کے رنگوں کی برسات
مہندی رچے گی تیرے ہاتھ، ڈھولک بجے گی ساری رات

کنگنا باہوں میں جب کھنکے، کھولے بھید یہ تیرے من کے

چاہے کرو نہ کوئی بات، سب نے جان لیے جذبات
مہندی رچے گی تیرے ہاتھ، ڈھولک بجے گی ساری رات

تیرا گھونگھٹ جو اٹھائے، روپ تیرا سہہ نہ پائے
چاند کو وہ بھول جائے، دیکھے تیرا سنگھار

تیرے ماتھے کا یہ جھومر، بولے پیا کے من کو چھو کر

"ساجن، سن لو میری بات، جیون بھر کا ہے یہ ساتھ"
مہندی رچے گی تیرے ہاتھ، ڈھولک بجے گی ساری رات

مہندی رچے گی تیرے ہاتھ، ڈھولک بجے گی ساری رات
جا کے تم ساجن کے ساتھ، بھول نہ جانا یہ دن رات

مہندی رچے گی...
ڈھولک بجے گی...
او، مہندی رچے گی...
او، ڈھولک بجے گی...
او، مہندی رچے گی...

Credits
Writer(s): Hadiqa Kiani
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link