Bhar Do Jholi

(الله، الله)

تمہارے آستانے سے زمانہ کیا نہیں پاتا
تمہارے آستانے سے زمانہ کیا نہیں پاتا
کوئی بھی در سے خالی مانگنے والا نہیں جاتا

بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ
بھر دو جھولی میری یا شاہ مدینہ
لوٹ کر میں نہ جاوں گے خالی
لوٹ کر میں نہ جاوں گے خالی

کیوں آ کے رو رہا ہے محمد ﷺ کے شہر میں
ہر درد کی دوا ہے محمد ﷺ کے شہر میں
آؤ گُنہگارو چلو سر کے بَل چلیں
توبہ کا دَر کُھلا ہے محمد ﷺ کے شہر میں

صدقہ لُٹا رہا ہے خُدا اُنکے نام پر
صدقہ لُٹا رہا ہے خُدا اُنکے نام پر
سونا نِکل رہا ہے محمد ﷺ کے شہر میں

بھر دو جھولی میری یا محمد، محمد ﷺ
بھر دو جھولی میری یا شاہ مدینہ
لوٹ کر میں نہ جاوں گے خالی
لوٹ کر میں نہ جاوں گے خالی

اللہ کا گھر
اللہ کا گھر خلد کا نقشہ نہیں دیکھا
کچھ بھی نہیں دیکھا جو مدینہ نہیں دیکھا
کچھ بھی نہیں دیکھا جو مدینہ نہیں دیکھا

امت کے لیے اپنے نواسوں کو لُٹا دے
ایسا تو کوئی دنیا میں داتا نہیں دیکھا

اے موت میرے موت ذرا اور ٹھہر جا
اے موت میرے موت ذرا اور ٹھہر جا
میں نے ابھی سرکار کا روضہ نہیں دیکھا

بھر دو جھولی میری یا شاہ مدینہ
بھر دو جھولی میری یا شاہ مدینہ
لوٹ کر میں نہ جاوں گے خالی
لوٹ کر میں نہ جاوں گے خالی

زندگی بخش دی بندگی کو
آبرو دینِ حق کی بچا لی
ہاں، آبرو دینِ حق کی بچا لی
زندگی بخش دی بندگی کو
آبرو دینِ حق کی بچا لی

وہ محمد ﷺ کا
وہ محمد ﷺ کا پیارا نواسہ
میرے آقا کا پیارا نواسہ
کملی والے کا پیارا نواسہ
اپنے نانا کا
اپنے نانا کا پیارا نواسہ
جس نے سجدے میں گردن کٹا لی
جس نے سجدے میں گردن کٹا لی

بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ
لوٹ کر میں نہ جاوں گے خالی



Credits
Writer(s): Gulam Sabir, Traditional
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link