Har Khata Par Sharam Sar Hun Main - Islamic Naat

ہر خطا پہ شرمسار ہوں میں
اے خدایا، گنہ گار ہوں میں
جان کر، بھول کر جو کیا ہے
ہے پتا مجھ کو، اس کی سزا ہے

تیری چوکھٹ پہ سر نہ جھکایا
بس زمانے کو اپنا بنایا
تیری رحمت ہی تو آسرا ہے
تجھ سے کہنے کو کچھ نہ بچا ہے

میرے سجدوں پہ ایسی نظر کر
میں اندھیروں میں ہوں، تُو سحر کر
ان دعاؤں میں ایسا اثر دے
ربِ کعبہ، مجھے معاف کر دے

نیکیوں سے مجھے جوڑ دے تُو
پھر میرا رخ ادھر موڑ دے تُو
ایسا رستہ مجھے تُو دکھا

ہر خطا پہ شرمسار ہوں میں
اے خدایا، گنہ گار ہوں میں
میرے سجدوں پہ ایسے نظر کر
میں اندھیروں میں ہوں، تُو سحر کر

ماؤں سے بڑھ کے ہے پیار تیرا
اور تیرے سوا کون میرا
گر نہ جاؤں، مجھے تُو اٹھا

ہر خطا پہ شرمسار ہوں میں
اے خدایا، گنہ گار ہوں میں
جان کر، بھول کر جو کیا ہے
ہے پتا مجھ کو، اس کی سزا ہے
ان دعاؤں میں ایسا اثر دے
ربِ کعبہ، مجھے معاف کر دے

میرے آنسو سوالی ہیں تیرے
گر رہے ہیں یہ دامن پہ میرے
میرے آنسو سوالی ہیں تیرے
گر رہے ہیں یہ دامن پہ میرے
اب تو سن لے میری، اے خدا

ہر خطا پہ شرمسار ہوں میں
اے خدایا، گنہ گار ہوں میں
جان کر، بھول کر جو کیا ہے
ہے پتا مجھ کو، اس کی سزا ہے

تیری چوکھٹ پہ سر نہ جھکایا
بس زمانے کو اپنا بنایا
تیری رحمت ہی تو آسرا ہے
تجھ سے کہنے کو کچھ نہ بچا ہے

میرے سجدوں پہ ایسے نظر کر
میں اندھیروں میں ہوں، تُو سحر کر
ان دعاؤں میں ایسا اثر دے
ربِ کعبہ، مجھے معاف کر دے



Credits
Writer(s): Traditional, Amjad Nadeemki
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link