Tum Mere Ho

جس دن سے دیکھا ہے تم کو، صنم
بے چین رہتے ہیں اس دن سے ہم
لگتا ہے ایسا، خدا کی قسم
تم میرے ہو، تم میرے ہو
تم میرے ہو

ساون ہے، برسات ہوتی نہیں
کھل کے کوئی بات ہوتی نہیں
کیسے بتائیں یہ تم کو، صنم
تم میرے ہو، تم میرے ہو

شاعر جو ہوتا میں، تیرے لیے
کہتا غزل میں کوئی پیار کی
ہوتا مصور تو اپنے لیے
مورت بناتا رخِ یار کی

تصویر تیری بناتا میں
سارے جہاں کو دکھاتا میں

پر کیا کروں کہ مصور نہیں
ہے بد نصیبی کہ شاعر نہیں
کیسے بتائیں یہ تم کو، صنم
تم میرے ہو، تم میرے ہو

راتوں کو کروٹ بدلتے ہیں ہم
شمع کی مانند جلتے ہیں ہم
تم ہی بتاؤ کہ ہم کیا کریں
چاروں طرف دیکھتے ہیں تمھیں

اس میں خطا کیا ہماری ہے
ہر شَے میں صورت تمھاری ہے

کلیوں میں تم ہو، بہاروں میں تم
اس دل میں تم ہو، نظاروں میں تم
کیسے بتائیں یہ تم کو، صنم؟
تم میرے ہو، تم میرے ہو

جس دن سے دیکھا ہے تم کو، صنم
بے چین رہتے ہیں اس دن سے ہم
لگتا ہے ایسا، خدا کی قسم
تم میرے ہو، تم میرے ہو
تم میرے ہو، تم میرے ہو
تم میرے ہو، تم میرے ہو
تم میرے ہو، تم میرے ہو



Credits
Writer(s): Dr
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link