Haal-E-Dil Aaj Ham Sunaye Gain

حالِ دل آج ہم سنائیں گے
آرزو کو ہماری نہ ٹھکرائیے
زخم اپنا تمھیں دکھائیں گے
بندہ پرور، کرم کچھ تو فرمائیے
حالِ دل آج ہم سنائیں گے

پیار کی ایک نظر، پھول امیدوں کے کھلیں
پیار کی ایک نظر، پھول امیدوں کے کھلیں
عمر ہو جائے بسر آپ اگر ہنس کے ملیں

اک نظر تو دیکھ لیں
راہ میں یہ نظر بچھائیں گے
آرزو کو ہماری نہ ٹھکرائیے
حالِ دل آج ہم سنائیں گے

پھول سا چہرہ حسیں، اف، یہ چاندی سا بدن
پھول سا چہرہ حسیں، اف، یہ چاندی سا بدن
ہائے، یہ شوخ نظر جیسے شیشے پہ کرن

دل تو کیا ہے جاں بھی دیں
دھڑکنوں میں تمھیں بسائیں گے
آرزو کو ہماری نہ ٹھکرائیے
حالِ دل آج ہم سنائیں گے

کیجیے اب تو ذرا میری محبت کا یقیں
کیجیے اب تو ذرا میری محبت کا یقیں
دل بدل جائے کبھی یہ تو ممکن ہی نہیں

کہہ رہی ہیں دھڑکنیں
قصۂ غم تمھیں سنائیں گے
آرزو کو ہماری نہ ٹھکرائیے
حالِ دل آج ہم سنائیں گے



Credits
Writer(s): Massod Rana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link