Eid Ka Din Hai (From "Intezar")

کہاں ہے؟ مجھے تو چاند نظر نہیں آ رہا ہے
مجھے تو صاف دکھائی دے رہا ہے
کہاں ہے؟
یہ رہا
کہاں ہے، کس طرف؟
بالکل میری آنکھوں کے سامنے
اِس طرح کیا دیکھ رہے ہیں؟
کیا اِس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھا؟
دیکھا تو ہے لیکن دلہن بنے ہوئے نہیں

اَمّی کہاں ہے؟
عید ملنے گئی ہیں
بیٹھیے، شیر خرمہ کھائیے
رہنے دو
کیوں؟
میں یہاں شیر خرمہ کھانے نہیں عید ملنے آیا ہوں
ذرا ہوش میں رہیے
آپ کو اِس حال میں دیکھ کر ہوش میں رہنا مشکل ہے
دور سے بات کیجیے، دور سے
ساری دنیا عید مل رہی ہے، اور پھر کل تم نے خود ہی تو کہا تھا

عید کا دن ہے...
عید کا دن ہے، گلے ہم کو لگا کر ملیے
عید کا دن ہے، گلے ہم کو لگا کر ملیے
رسمِ دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے
عید کا دن ہے، گلے ہم کو لگا کر ملیے
عید کا دن ہے...

ہم تو سرکار کے گھر آئے ہیں ملنے کے لیے
ہم تو سرکار کے گھر آئے ہیں ملنے کے لیے
دل کلی کی طرح بے تاب ہے کھلنے کے لیے

چل یہ اِتنا ہی سہی، رسمِ دنیا ہی سہی
رسمِ دنیا ہی سہی

ایک ہلکی سی ہنسی لب پہ سجا کر ملیے
رسمِ دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے
عید کا دن ہے، گلے ہم کو لگا کر ملیے
عید کا دن ہے...

عید ملنے کے لیے سامنے آنا ہوگا
عید ملنے کے لیے سامنے آنا ہوگا
شرم کے سارے اصولوں کو بھلانا ہوگا

پیار کا رکھیے بھرم، دل پہ کیجیے نہ ستم
دل پہ کیجیے نہ ستم

کم سے کم آج کے دن آنکھ ملا کر ملیے
رسمِ دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے
عید کا دن ہے...



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link