Is Qadar Main Pyar (Female Vocals)

اس قدر پیار میں کروں گی تمھیں
تم ہر اک بات بھول جاؤ گے

اس قدر پیار میں کروں گی تمھیں
تم ہر اک بات بھول جاؤ گے
اپنی صورت دکھائی دے گی تمھیں
اپنی صورت دکھائی دے گی تمھیں
جب بھی مجھ سے نظر ملاؤ گے

غم کا موسم گزر گیا، جاناں
آؤ، دامن خوشی سے ہم بھر لیں
کچھ تمھاری خطا تھی، کچھ میری
چلو ہم پھر سے دوستی کر لیں

میری بانہیں بلا رہی ہیں تمھیں
میری بانہیں بلا رہی ہیں تمھیں
کب تلک یوں مجھے ستاؤ گے؟

صرف تم نے ہی دکھ نہیں جھیلے
میں نے بھی غم بہت اٹھائے ہیں
پیار نے آج پھر نگاہوں میں
آرزو کے دیے جلائے ہیں

عمر بھر اب وفا کی منزل پر
عمر بھر اب وفا کی منزل پر
تم مجھے اپنے پاس پاؤ گے

اس قدر پیار میں کروں گی تمھیں
تم ہر اک بات بھول جاؤ گے
اپنی صورت دکھائی دے گی تمھیں
اپنی صورت دکھائی دے گی تمھیں
جب بھی مجھ سے نظر ملاؤ گے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link