Teri Behisi (Original Score)

خواہشوں کی دھوپ میں نمی رہی
زندگی میں جانے کیا کمی رہی
بام و در کی کھڑکیاں کُھلی ہوئی
ہیں ہوا میں سازشیں گُھلی ہوئی

ہے مقدر کے کھیل یا تُو نے بخشیں دوریاں، فاصلے
اے محبت، بتا، دل یہ اذیت کس طرح سے سہے

بتا نا، بتا نا، یہ دل کیا کرے
بتا نا، بتا نا، یہ دل کیا کرے
بتا نا...

تیرے بنا جی نہ سکوں، جینا ہے مگر دل نہ مانے
تیرے بنا جی نہ سکوں، جینا ہے مگر دل نہ مانے
تیرے ستم کیسے سہوں، سہنے ہیں مگر دل نہ مانے
(نہ مانے، نہ مانے، نہ مانے)

تمھی سے محبت، تمھی سے وفائیں
تھیں تم سے سبھی سلسلے، سبھی سلسلے
مگر تم نے پل میں یوں بدلی نگاہیں
بجھے میرے جلتے دیے، جلتے دیے

ہیں نظر میں گلے، دراڑیں جو دل میں وفاؤں کے ہیں سِلے
اے محبت، بتا، دل یہ اذیت کس طرح سے سہے

بتا نا، بتا نا، یہ دل کیا کرے
بتا نا، بتا نا، یہ دل کیا کرے
بتا نا...

وہ منظر، وہ لمحیں بھلاؤں کیسے
لٹے تھے میرے قافلے، میرے قافلے
لوٹاؤں گی میں سب پلٹ کر، جاناں
مجھے جتنے درد ملے، جتنے درد ملے

میرے ہی سامنے لٹی میری دنیا، وہ زخم بھر نہ سکے
اے محبت، بتا، دل یہ اذیت کس طرح سے سہے

بتا نا، بتا نا، یہ دل کیا کرے
بتا نا، بتا نا، یہ دل کیا کرے
بتا نا، بتا نا (بتا نا)

تیرے بنا جی نہ سکوں، جینا ہے مگر دل نہ مانے
تیرے بنا جی نہ سکوں، جینا ہے مگر دل نہ مانے
تیرے ستم کیسے سہوں، سہنے ہیں مگر دل نہ مانے

(بتا نا، یہ دل کیا کرے)



Credits
Writer(s): Fatima Najeeb, Sahir Ali Bagga
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link