Kaffara

ہم نے جگنو-جگنو کر کے
تیرے ملن کے دیپ جلائے ہیں
انکھیوں میں موتی بھر-بھر کے
تیرے ہجر میں ہاتھ اٹھائے ہیں

تیرے نام کے حرف کی تسبیح کو
سانسوں کے گلے کا ہار کیا
دنیا بھولی اور صرف تجھے
ہاں، صرف تجھے ہی پیار کیا

تم جیت گئے، ہم ہارے
ہم ہارے اور تم جیتے
تم جیتے ہو لیکن
ہم سا کوئی ہارا نہ ہوگا

تو بول کفارہ، کفارہ
بول کفارہ، ہو، یارا
بول کفارہ، کفارہ
بول کفارہ کیا ہوگا؟

ہم نے دھڑکن-دھڑکن کر کے
دل تیرے دل سے جوڑ لیا
آنکھوں نے آنکھیں پڑھ-پڑھ کے
تجھے ورد بنا کے یاد کیا

تجھے پیار کیا تو، تو ہی بتا
ہم نے کیا کوئی جرم کیا؟
اور جرم کیا ہے تو بھی بتا
یہ جرم کے جرم کی کیا ہے سزا؟

میرے دل کی دل سے توبہ
دل سے توبہ میرے دل کی
دل کی توبہ میرے دل
اب پیار دوبارہ نہ ہوگا

تو بول کفارہ، کفارہ
بول کفارہ، ہو، یارا
بول کفارہ، کفارہ
بول کفارہ کیا ہوگا؟



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link