Badnaseeb (Original Soundtrack)

دل کو ایسی چپ لگی ہے، دل ہوا گم سم
بے بسی کی ہوں میں ماری، آسرا ہو تم

زخم کس کو میں دکھاؤں، درد کس کو جا سناؤں؟
تُو ہی میرا ہے مسیحا، تُو ہی میری دوا
تُو ہی میری بے بسی اور بے بسی کی وجہ
تُو ہی میری بے بسی اور بے بسی کی وجہ

نہ رے نہ رے، نہ رے نہ رے، یوں ستاؤ نہ
ہاں رے ہاں رے، ہاں رے مرہم بن کے آؤ نہ

خواہشوں کے پر نہ کاٹو
تھوڑا سا بس درد بانٹو
نہ رے نہ، ہم پہ قیامت تم تو ڈھاؤ نہ
دل کو ایسی چپ لگی ہے، دل ہوا گم سم

میریاں وی عمراں لگن تینوں، میریاں وی
میریاں وی عمراں لگن تینوں
بیبیا وے، میرے توں رہنا
کیوں تُوں بے پرواہ؟

ہاں، تیری جو بے پرواہیاں ہیں
ہم نے دل سے نبھائیاں ہیں
پھر بھی قسمت میں ہماری، تیرے ہاتھوں تباہیاں
یہ جانتا ہے تیرا میرا خدا

تُو ہی میری بے بسی اور بے بسی کی وجہ
تُو ہی میری بے بسی اور بے بسی کی وجہ
تُو نے دل کے ٹکڑے کو ٹکڑوں میں توڑا ہے
میں نے ہر ٹکڑے کو پھر بھی تجھ سے جوڑا ہے

لاکھ ہم کو آزما لو
جان لے لو، مار ڈالو
جا بہ جا کر، ڈھونڈ لے
ہم سا ملے گا نہ

دل کو ایسی چپ لگی ہے، دل ہوا گم سم



Credits
Writer(s): Asim Raza
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link