Mujhe Aapne Bulaya Ye Karam Nahi To Kya Hai

مجھے آپ نے بلایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے
مرا مرتبہ بڑھایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے

مجھے وقف ذکر کر کے میری روح میں اتر کے
مرے دل کو دل بنایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے

میں غموں کی دھوپ میں جب ترا نام لےکے نکلا
ملا رحمتوں کا سایہ یہ کرم نہیں تو کیا ہے

یہ شرف بڑا شرف ہے مرا رخ تیری طرف ہے
مجھے نعت گو بنایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے

مجھے حوصلہ وہ بخشا ترے قرب کے یقیں بے
میں غموں میں مسکرایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے

میں بھٹک کے رہ گیا تھا کہیں اور بہہ گیا تھا
مجھے راستہ دکھایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے

درِ مصطفٰی سے انجم میں خود آ گیا مگر دل
کبھی لوٹ کر نہ آیا یہ کرم نہیں تو کیا ہے



Credits
Writer(s): Qamar Anjum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link