Ibn-e-Hawwa (Original Soundtrack)

یہ محبت ایک دھوکا
توڑ دیتی ہے بھروسا
یہ محبت ایک دھوکا
توڑ دیتی ہے بھروسا

ملے جدائی، فقط دہائی
غم کا حاصل ہے
میرا نصیب ہی میرا دشمن
میرا قاتل ہے

کیسے سمجھاؤں تجھے؟
چاہ کے نہ چاہوں تجھے
تُو نہیں میرا
خواب جو پورے ہوں گے
درد ادھورے ہوں گے
عشق زہر تیرا

یا خدا، یا خدا
ختم کر دے سزا
یا خدا، یا خدا
ختم کر دے سزا

رازِ ماضی اک گناہ ہے، یاد کیوں بیتے نہیں؟
چاک کرتے ہو جو دل کو، زخم پھر سیتے نہیں
بے وفائی کا کفارہ ہم ادا ایسے کریں
قطرہ قطرہ روز مرتے، تھوڑا جیتے نہیں

نہ راس آئی ہمیں محبت
تم سے غافل ہیں
میرا نصیب ہی میرا دشمن
میرا قاتل ہے

کیسے سمجھاؤں تجھے؟
چاہ کے نہ چاہوں تجھے
تُو نہیں میرا
خواب جو پورے ہوں گے
درد ادھورے ہوں گے
عشق زہر تیرا

کیا کسی کا تم کو ڈر ہے یا اعتبار نہیں؟
ہاتھ رکھ کے دل پہ کہہ دے کہ ہم سے پیار نہیں
ایک ہی تو در ہے تیرا، کوئی گھر بار نہیں
تُو ہی تو دنیا میری ہے، کوئی غم خوار نہیں

روگ یہ میرا ٹھہرا ہوا ہے
جیسے ساحل ہے
میرا نصیب ہی میرا دشمن
میرا قاتل ہے

یہ محبت ایک دھوکا
توڑ دیتی ہے بھروسا



Credits
Writer(s): Naveed Nashad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link