Mukammal

بے ربت جو ہے یہ زندگی
اس کی وجہ جانتا
تو رب سے میرا
اتنا نہیں ہوتا کبھی فاصلہ
دنیا میں ہی کیوں ڈوبا رہا
کیوں نہ دیکھا سچ تھا جہاں
کیوں پھر بھی نہ تھا یہ پتا
کیوں تھا گمشدہ
جو رب تھا ساتھ میرے
تو تھا میں کس تاک میں
گر کہتا صرف اس سے
رسوا نہیں مکمل ہوتا میں

سب میں ہی کیوں
ہے ڈھونڈھی خودی
کیوں نا دیکھا میں نے آسماں
بلاتا رہا، وہ کہتا رہا
کیوں غافل رہا میں
اس زات سے
لوگوں سے میری آس تھی کیوں
جب کہ رب تھا خود پاس میں
گر میں آواز دیتا اسے
سنتا ضرور وہ
جو رب تھا ساتھ میرے
تو تھا میں کس تاک میں
گر کہتا صرف اس سے
رسوا نہیں مکمل ہوتا میں

بے رنگ سازوں سے
لوگوں کے رنگوں سے
دور چلا میں سب سے کہیں
جو وہ ساتھ ہو
پھر کیا مراد ہو
مکمل ہو زندگی
جو رب تھا ساتھ میرے
تو تھا میں کس تاک میں
گر کہتا صرف اس سے
رسوا نہیں مکمل ہوتا میں



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link