Lagaya Dil (feat. Sajjad Ali)

لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں
لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں
تیرے جیسا...
تیرے جیسا...
تیرے جیسا کوئی ہم کو ملا نہیں
لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں

زمانے بھر کی باتیں اُن سے کہہ دیں
زمانے بھر کی باتیں اُن سے کہہ دیں

جو کہنا چاہیے تھا وہ کہا نہیں
جو کہنا چاہیے تھا وہ کہا نہیں
لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں

وہ سچ میں پیار تھا یا بچپنا تھا؟
وہ سچ میں پیار تھا یا بچپنا تھا؟

محبت ہو گئی تھی کیا؟ پتا نہیں
محبت ہو گئی تھی کیا؟ پتا نہیں
لگایا دل بہت پر...

وہ مجھ کو لگ رہا تھا پیار میرا
وہ مجھ کو لگ رہا تھا پیار میرا

وہ جیسا لگ رہا تھا ویسا تھا نہیں
وہ جیسا لگ رہا تھا ویسا تھا نہیں
لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں

نہ رویا تھا بچھڑنے پر میں اُن کے
نہ رویا تھا بچھڑنے پر میں اُن کے

مگر، ہاں، زندگی میں پھر ہنسا نہیں
مگر، ہاں، زندگی میں پھر ہنسا نہیں
لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں

یہ تحفے ہیں جو اپنوں سے ملے ہیں
یہ تحفے ہیں جو اپنوں سے ملے ہیں

ہمیں غیروں سے کوئی بھی گلہ نہیں
ہمیں غیروں سے کوئی بھی گلہ نہیں
تیرے جیسا...
تیرے جیسا...
تیرے جیسا کوئی ہم کو ملا نہیں
لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں



Credits
Writer(s): Sajjad Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link