Chahe Hamen Tum Thukra Do

چاہے ہمیں تم ٹھکرا دو یا اپنا بنا لو، تمھیں ہم پیار کرتے ہیں
زمانہ ہم پہ مرتا ہے، ارے، ہم تم پہ مرتے ہیں
چاہے ہمیں تم ٹھکرا دو یا اپنا بنا لو، تمھیں ہم پیار کرتے ہیں

محبت ایسا جذبہ ہے کبھی جو کم نہیں ہوتا
محبت کرنے والوں کو جہاں کا غم نہیں ہوتا

ارے، جو پیار کرتے ہیں وہ کب دنیا سے ڈرتے ہیں
چاہے ہمیں تم ٹھکرا دو یا اپنا بنا لو، تمھیں ہم پیار کرتے ہیں

اشارہ ہے بہاروں کا کہ ہم تم ایک ہو جائیں
سہارا لے کے بانہوں کا ہم ایک دوجے میں کھو جائیں

صنم، جو دور رہتے ہو، قسم سے آہیں بھرتے ہیں
چاہے ہمیں تم ٹھکرا دو یا اپنا بنا لو، تمھیں ہم پیار کرتے ہیں

تمھارے دل پہ چاہت کا نہ جانے کب اثر ہوگا
اِدھر جو حال ہے اپنا نہ جانے کب اُدھر ہوگا

تمھارا نام لے لے کر، صنم، ہم جیتے مرتے ہیں
چاہے ہمیں تم ٹھکرا دو یا اپنا بنا لو، تمھیں ہم پیار کرتے ہیں

Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link