Aaj Jaane Ki Zid

ہائے

ہائے مر جائیں گے
ہم تو لُٹ جائیں گے
ہائے مر جائیں گے
ہم تو لُٹ جائیں گے
ایسی باتیں کِیا نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
یونہی پہلُو میں بیٹھے رہو
یونہی پہلُو میں بیٹھے رہو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
ہائے مر جائیں گے
ہم تو لُٹ جائیں گے
ہائے مر جائیں گے
ہم تو لُٹ جائیں گے
ایسی باتیں کِیا نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو

تُم ہی سوچو زرا، کیوں نہ روکیں تُمہیں
جان جاتی ہے جب، اُٹھ کے جاتے ہو تُم
جان جاتی ہے جب، اُٹھ کے جاتے ہو تُم
تُم کو اپنی قسم جانِ جاں
بات اِتنی میری مان لو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو

وقت کی قید میں، زِندگی ہے مگر
وقت کی قید میں، زِندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں، جو آزاد ہیں
چند گھڑیاں یہی ہیں، جو آزاد ہیں
اِنکو کھو کر میری جانِ جاں
عُمر بھر نہ ترستے رہو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو

کِتنا معصوم رنگیں ہے یہ سماں
حُسن اور عِشق کی آج معراج ہے
حُسن اور عِشق کی آج معراج ہے
کل کی کِس کو خبر جانِ جاں
روک لو آج کی رات کو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
یونہی پہلُو میں بیٹھے رہو
یونہی پہلُو میں بیٹھے رہو
آج جانے کی ضِد نہ کرو
آج جانے کی ضِد نہ کرو



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link