Tanhai (Jo Bichar Gaye OST)

بھیڑ میں بھی تنہائی سی ہے
ہر راہ دھندلائی سی ہے
راستے ہوئے ہیں جو جدا
دھول بن کے ہے سب اڑ رہا

وقت ہے روٹھا، ہاتھوں سے چھوٹا
ہر نظر پرائی سی ہے

آنکھوں میں سجائے تھے ہم نے جو
خاک ہو گئے ہیں خواب سارے
آشیانے اِتنے جلا کے
راکھ کر دیے ہیں دل ہمارے

آسماں پریشاں ہے، ماند ہیں ستارے
پلکوں پہ چھائی ہے غم کی نمی
منزلیں مسافر ہیں، راستے لا حاصل
قدموں تلے اپنی زمیں بھی نہیں

درد کی ایسی کہانی
دیکھی نہ، ہم نے سنی بھی نہیں

آنکھوں میں سجائے تھے ہم نے جو
خاک ہو گئے ہیں خواب سارے
آشیانے اِتنے جلا کے
راکھ کر دیے ہیں دل ہمارے



Credits
Writer(s): Sibte Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link