Pata Pata Boota Boota

پتا پتا، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
حال ہمارا جانے ہے، حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے
پتا پتا جانے ہے، حال ہمارا جانے ہے

چارہ گری بیمارئ دل کی رسمِ شہرِ حسن نہیں
رسمِ شہرِ حسن نہیں

ورنہ دلبرِ ناداں بھی اِس درد کا چارہ جانے ہے
پتا پتا جانے ہے، بوٹا بوٹا جانے ہے

مہر و وفا و لطف و عنایت، ایک سے واقف اِن میں نہیں
ایک سے واقف اِن میں نہیں

اور تو سب کچھ طنز و کنایہ، رمز و اشارہ جانے ہے
پتا پتا جانے ہے، حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے
پتا پتا جانے ہے، حال ہمارا جانے ہے



Credits
Writer(s): Mir Taqi Mir
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link