Tamanna Hai, Darakhtaw Par (feat. Asgar Ahmed Siddiqui)

صلی الله علی محمد صلی الله علیہ وسلم

تمنا ہے درختوں پر تیرے روضہ کے جا بیٹھے
قفس جس وقت ٹوٹے طائر روح مقید کا

صلی الله علی محمد صلی الله علیہ وسلم

مدینہ جانے والے سن مدینہ سر کے بل جانا
کبھی ہوش و خرد کھونا کبھی کچھ کچھ سنبھل جانا
در اقدس پہ کہنا کہہ کے رونا اور مچل جانا
خدا کےذکر کو ہم نے ہر اک مشکل کا حل جانا
تیرے در حاضری کو زندگی کا ماحصل جانا
مبارك ہے تیرے در پر کسی کا دم نکل جانا

صلی الله علی محمد صلی الله علیہ وسلم

تیرے در پر شہ والا نہ جانے کتنی بار آئے
کریں کیا عرض آقا کتنے ہم زار و نزار آئے
بہت ہی بے قرار آئے بہت ہی اشکبار آئے
ہمیں لینے کو شاہا رحمت پروردگار آئے
تیرے قدموں پہ دے دیں جان دل کو پھر قرار آئے
خزاں دیدہ چمن میں دل کےپھر سے اک بہار آئے

صلی الله علی محمد صلی الله علیہ وسلم

ہم اپنے گھر سے آقا اس لئے سوئے حرم نکلے
کہ اس پرنور بستی میں ہمارا کاش دم نکلے
تو پھر ہو درد دل کافور اور سینے سے دم نکلے
حصول جاہ و دولت کے لئے دارا و جم نکلے
فنا کرنے ہزاروں کو لئے تیغ دو دم نکلے
تیرے قدموں پہ صدقے ہونے لیکن ایک ہم نکلے

صلی الله علی محمد صلی الله علیہ وسلم

مبارك نام پر اے احمد مختار صدقے ہم
مقدس ذات پر اے سید ابرار صدقے ہم
منور شکل پر اے مطلع انوار صدقے ہم
تیرے اخلاق اور عادات پر صد بار صدقے ہم
تیری پاکیزہ صورت پر ہزاروں بار صدقے ہم
ہزاروں بار صدقے اور لاکھوں بار صدقے ہم

صلی الله علی محمد صلی الله علیہ وسلم



Credits
Writer(s): Mohammed Hasani
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link