Meri Guriya Ladli

کلیوں سے ہے پیاری
پھولوں سے حسیں ہے

میری گڑیا...
میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری
ہو، میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری

کلیوں سے ہے پیاری
پھولوں سے حسیں ہے

میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری
ہو، میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری

جیسے فرشتہ ہنس دے کوئی
تُو ایسے مسکاتی ہے
چاند کی ملکہ تارے لے کر
تجھ سے کھیلنے آتی ہے

سورج سی جبیں ہے
سورج سی جبیں ہے
پھولوں سے حسیں ہے

میری گڑیا...
میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری
ہو، میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری

چھو لیں گی جب تجھ کو ہوائیں
خوش قسمت کہلائیں گی
تُو گزرے گی جن راہوں سے
وہ گلشن بن جائیں گی

بات یہ جھوٹ نہیں ہے
بات یہ جھوٹ نہیں ہے
پھولوں سے حسیں ہے

میری گڑیا...
میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری
ہو، میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری

آج نہیں تو کل اِس گھر کی
تُو زینت بن جائے گی
خون کی رنگت اک نہ اک دن
رنگ اپنا دکھلائے گی

اس دل کو یقیں ہے
اس دل کو یقیں ہے
پھولوں سے حسیں ہے

میری گڑیا...
میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری
ہو، میری گڑیا لاڈلی سب سے پیاری



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link