Es Dhoop Kinare Sham Dhale

اِس دھوپ کنارے شام ڈھلے
اِس دھوپ کنارے شام ڈھلے
شام ڈھلے، شام ڈھلے

ملتے ہیں دونوں وقت یہاں
پل بھر کے لیے آکاش تلے
پل بھر کے لیے آکاش تلے
اِس بستی میں، اِن راہوں پہ
یہ وقت یہاں کچھ ایسے ملے

دو دیپ جلے پلکوں کے تلے
دو دیپ جلے پلکوں کے تلے
جب شام ڈھلے

اِس دھوپ کنارے شام ڈھلے
شام ڈھلے، شام ڈھلے

جب تیری سمندر آنکھوں میں
اِس شام کا سورج ڈوبے گا
اِس شام کا سورج ڈوبے گا
اِن ہونٹوں پہ، اِن بانہوں میں
ایک پیاس کا بادل برسے گا

اِن آس بھری پلکوں کے تلے
اِن آس بھری پلکوں کے تلے
جب شام ڈھلے

اِس دھوپ کنارے شام ڈھلے
شام ڈھلے، شام ڈھلے، شام ڈھلے



Credits
Writer(s): Faiz Ahmed Faiz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link