Noor e Sahar (feat. Hood Siddibapa)

جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

آگیا مژدۂِ جاں بخش ونویدِ خوش تر
لائے تشریف نبی رحمتِ عالم بن کر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

آپ تھے محسن وغم خوار ومعین ویاور
تھے مسیحاۓ زماں فیض وعطا کا مظہر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

نہ خلائق میں ملے کوئی نبی سا ہمسر
حسن اخلاق وفضائل کا چمکتا گوہر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

دعوتِ دین سے پاتے تھے فراغت جب وہ
ذکر وتسبیح ومناجات میں رہتے اکثر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

جن کے اوصاف کا ہو ذکر کلامِ حق میں
ان کے اخلاق کا گرویدہ نہ پھر کیوں ہو بشر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

ہو کے آوارہ چلے سوئے مدینہ پہنچے
جا کے گلیوں پہ کہیں ہم بھی بچھائے بستر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

اے نبی آپ ہیں ہر مدح وثناء کے قابل
آپ کا کوئی مماثل ہے نہ کوئی ہمسر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

جان ودل سے جو کرے مدح وثناءِ احمد
ان ثنا خوانِ نبی میں ہے یہ ہاشمؔ کم تر
جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر

جب نمایاں ہوا عالم پہ جہالت کا أثر
تب شفق بن کے نمودار ہوا نورِ سحر



Credits
Writer(s): Sayyad Sm
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link