Mere Dil Se

مِرے دل سے زندگی بھر تِرا پیار کم نہ ہوگا
تجھے بھول جاؤں، مجھ سے کبھی یہ ستم نہ ہوگا

جو چراغ بجھ گیا تھا تِرے پیار نے جلایا
جو چراغ بجھ گیا تھا تِرے پیار نے جلایا
یہ خوشی بہت بڑی ہے جسے کھو کے میں نے پایا

مِرے پاس جو رہے تُو، مجھے کوئی غم نہ ہوگا
تجھے بھول جاؤں، مجھ سے کبھی یہ ستم نہ ہوگا
مِرے دل سے زندگی بھر تِرا پیار کم نہ ہوگا

مجھے اپنے ساتھ لے کر مِرا دل جہاں بھی جائے

مِرے ساتھ ساتھ ہوں گے تِری چاہتوں کے سائے

جو اٹھے کسی کی جانب، وہ مِرا قدم نہ ہوگا
تجھے بھول جاؤں، مجھ سے کبھی یہ ستم نہ ہوگا
مِرے دل سے زندگی بھر تِرا پیار کم نہ ہوگا

Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link