Na Koi Gilla Hai

نہ کوئی گلہ ہے مجھ کو، نہ کوئی شکایت ہے

نہ کوئی گلہ ہے مجھ کو، نہ کوئی شکایت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی یہ آپ کی عنایت ہے
آپ کی عنایت ہے

نہ کوئی گلہ ہے مجھ کو، نہ کوئی شکایت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی یہ آپ کی عنایت ہے
آپ کی عنایت ہے

نہ کوئی گلہ ہے مجھ کو...

میں نے جن کی قربت میں ہر ستم اٹھایا ہے
میں نے جن کی قربت میں ہر ستم اٹھایا ہے
وقت سامنے میرے ان کو لے ہی آیا ہے
ان کو لے ہی آیا ہے

پوچھیے نہ، میرے دل کی آج کیسی حالت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی یہ آپ کی عنایت ہے
آپ کی عنایت ہے

نہ کوئی گلہ ہے مجھ کو...

نفرتوں کے ناگ جن کی آستیں میں پلتے ہیں
نفرتوں کے ناگ جن کی آستیں میں پلتے ہیں
ہر قدم پہ وہ اپنی صورتیں بدلتے ہیں
صورتیں بدلتے ہیں

کیسا یہ ستم ہے، اے دل، کیسی یہ قیامت ہے؟
آج ہوں میں جو کچھ بھی یہ آپ کی عنایت ہے
آپ کی عنایت ہے

نہ کوئی گلہ ہے مجھ کو...

کیوں نہ اپنے زخموں کا میں حساب کر ڈالوں
کیوں نہ اپنے زخموں کا میں حساب کر ڈالوں
آج ان کے چہرے کو بے نقاب کر ڈالوں
بے نقاب کر ڈالوں

میری ہر خوشی سے جن کو بے وجہ عداوت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی یہ آپ کی عنایت ہے
آپ کی عنایت ہے

نہ کوئی گلہ ہے مجھ کو، نہ کوئی شکایت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی یہ آپ کی عنایت ہے
آپ کی عنایت ہے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link