Badnaam

لے چلے ہو نور سارا، درد بھی لے جاؤ نہ
پیار تھا، وہ تھی خطا یا اک وہم، سمجھاؤ نہ
کل تلک تم ہم سفر تھے، آج پھر ہوئے اجنبی
ہم ساتھ تھے، مجھے تھا یقیں یا خواب تھا، بتلاؤ نہ

تم جو بھول رہے ہو ہم کو، اب یاد نہیں کرنا
پر بد نام وفا کو ایسے میرے بعد نہیں کرنا

دے دیا ہمیں زہر کیوں، مرہم بھی تیرے پاس تھا؟

نہ تھی قدر تجھے عشق کی، نہ پیار کا احساس تھا

بس اک دفعہ میرے سامنے اِس بات پہ پچھتاؤ نہ

تم جو بھول رہے ہو ہم کو، اب یاد نہیں کرنا
پر بد نام وفا کو ایسے میرے بعد نہیں کرنا

توڑنا تھا دل اگر یوں، کھیل کر نہ توڑتے
بول دیتے اک دفعہ، ایسے تو نہ منہ موڑتے
تم نے سوچا ہی نہیں، کیا حال ہوگا عشق کا
رسوا ہوگی یہ محبت، سر جھکا لے گی وفا

اپنی وفا کی کہانیاں دنیا کو بھی تو سناؤ نہ

تم جو بھول رہے ہو ہم کو، اب یاد نہیں کرنا
پر بد نام وفا کو ایسے میرے بعد نہیں کرنا
تم جو بھول رہے ہو ہم کو، اب یاد نہیں کرنا
پر بد نام وفا کو ایسے میرے بعد نہیں کرنا

Credits
Writer(s): Zeeshan Haider
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link