Sazawaar Mile (Nasheed)

جس کو لطف نگہ سید ابرار ملے
خلد کیا چیز اسے داور مختار ملے

دھول ہونا ترے قدموں کی،ہوا جسکو نصیب
وہ زمانے کی امامت کے سزاوار ملے

لامکاں تک شہ والا! ترے قدموں کی دھمک
" قاب قوسین " ترے اوج کا معیار ملے

میں بھی ہوجاوں مدینے کا مسافر اے کاش!
کاش! مجھ کو بھی شہ دیں ترا دربار ملے

میں کہاں ، کوثر و تسنیم کہاں ، آپ کہاں
دن سنور جائیں اگر آپ کا دیدار ملے

تیری ناموس پہ قربان اگر آنچ آئے
سر اتر جائے مرا خاک پہ دستار ملے

تیرا بزمی بھی رہے تیرے غلاموں کا غلام
حشر میں تیری شفاعت کا سزاوار ملے



Credits
Writer(s): Sarfaraz Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link