Mujhe Pyaar Hua tha (Original Soundtrack)

کہانی سنو، ہاں، زبانی سنو
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا
کہانی سنو، ہاں، زبانی سنو
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا

رسوائی تیرے پیار میں کمائی

دیوانہ ہوا، مستانہ ہوا
تیری چاہت میں کتنا فسانہ ہوا
تیرے آنے کی خوشبو، تیرے جانے کا منظر
تجھے ملنا پڑے گا اب زمانہ ہوا

صدائیں سنو، ہاں، جفائیں سنو
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا

ہے تمنا ہمیں تمھیں دلہن بنائیں
تیرے ہاتھوں پہ مہندی اپنے نام کی سجائیں
تیری لے لیں بلائیں، تیرے صدقے اتاریں
ہے تمنا ہمیں تمھیں اپنا بنائیں

نہیں مشکل وفا، ذرا دیکھو یہاں
تیری آنکھوں میں بستا ہے میرا جہاں
کبھی سن تو ذرا جو میں کہہ نہ سکا
میری دنیا تمھی ہو، تمھی آسرا

دعائیں سنو، ہاں، سزائیں سنو
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا
کہانی سنو، ہاں، زبانی سنو
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا

دیوانہ ہوا، مستانہ ہوا
تیری چاہت میں کتنا فسانہ ہوا
تیرے آنے کی خوشبو، تیرے جانے کا منظر
تجھے ملنا پڑے گا اب زمانہ ہوا

صدائیں سنو، تم جفائیں سنو
مجھے پیار ہوا تھا، اقرار ہوا تھا



Credits
Writer(s): Kaifi Khalil
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link