Ek Naey Morh Pe, Pt. 1

آپ بھی کہتی ہوں گی، یہ اجنبی کتنا تنگ کرتا ہے
کیا کروں، دل مجھے تنگ کرتا ہے اور میں آپ کو
غزل مکمل ہو گئی ہے، پیش کرتا ہوں

اک نئے موڑ پہ لے آئے ہیں حالات مجھے
اک نئے موڑ پہ لے آئے ہیں حالات مجھے

دل نے جو مانگی...
دل نے جو مانگی وہ ہی مل گئی سوغات مجھے
اک نئے موڑ پہ لے آئے ہیں حالات مجھے
اک نئے موڑ پہ...

دور رہ کر بھی خیالوں میں مِرے پاس ہو تم
دور رہ کر بھی خیالوں میں مِرے پاس ہو تم

کتنے پیارے ہیں...
کتنے پیارے ہیں یہ جذبات، یہ لمحات مجھے
اک نئے موڑ پہ لے آئے ہیں حالات مجھے
اک نئے موڑ پہ...

دل میں اک اجنبی احساس کی خوشبو جاگی
دل میں اک اجنبی احساس کی خوشبو جاگی

آج لگتی ہے...
آج لگتی ہے ہر اک بات نئی بات مجھے
اک نئے موڑ پہ لے آئے ہیں حالات مجھے
اک نئے موڑ پہ...

تم کبھی خود کو مِری آنکھوں سے چھپ کر دیکھو
تم کبھی خود کو مِری آنکھوں سے چھپ کر دیکھو

کیا کہوں تم میں...
کیا کہوں تم میں نظر آتی ہے کیا بات مجھے
اک نئے موڑ پہ لے آئے ہیں حالات مجھے
دل نے جو مانگی...
دل نے جو مانگی وہ ہی مل گئی سوغات مجھے
اک نئے موڑ پہ...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link