Mere Dil Kay Taar

میرے دل کے تار بجیں بار بار
ہوا تجھ سے پیار، آ جا
رہوں بے قرار، کروں انتظار
گئے نین ہار، آ جا، آ جا
میرے دل کے تار بجیں بار بار

یہ تیرا شباب، کھلتا گلاب
مجھے کتنے خواب دکھلائے
یہ تیرا شباب، کھلتا گلاب
مجھے کتنے خواب دکھلائے
تیرا کیا جواب، زیرِ نقاب
تُو اک آفتاب چمکائے

ہنسیں میرے نین، کٹیں غم کی رین
ملے دل کو چین، آ جا
رہوں بے قرار، کروں انتظار
گئے نین ہار، آ جا، آ جا
میرے دل کے تار بجیں بار بار

جو ملے پیام تو میں گام گام
تکوں دل کو تھام تیری راہیں
جو ملے پیام تو میں گام گام
تکوں دل کو تھام تیری راہیں
میرا صبح و شام یہی اب ہے کام
تیرا لے کے نام بھروں آہیں

تجھ بن اداس رہیں دل کی آس
کبھی میرے پاس آ جا
رہوں بے قرار، کروں انتظار
گئے نین ہار، آ جا، آ جا
میرے دل کے تار بجیں بار بار



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link