Shikasta Dil Hai

جو کوئی قیمتی شَے ہو تو کوئی فکر کرے
شکستہ دل ہے...
شکستہ دل ہے، کسی نے لیا، لیا، نہ لیا
جو کوئی قیمتی شَے ہو تو کوئی فکر کرے
شکستہ دل ہے، کسی نے لیا، لیا، نہ لیا

جہاں پہ پیار کو دولت سے تولہ جاتا ہو
ہر ایک چیز کا نیلام بولا جاتا ہو

قبول دل کا یہ تحفہ کیا، کیا، نہ کیا
شکستہ دل ہے، کسی نے لیا، لیا، نہ لیا

بھنور میں ہم نے کناروں کی آرزو کی تھی
زمیں پہ رہ کے ستاروں کی آرزو کی تھی

زمیں کا ساتھ فلک نے دیا، دیا، نہ دیا
شکستہ دل ہے...
شکستہ دل ہے، کسی نے لیا، لیا، نہ لیا

نشیلی آنکھوں کا کاجل تمھیں مبارک ہو
تمھارے سر پہ یہ آنچل تمھیں مبارک ہو

ہمارا کیا ہے، گریباں سیا، سیا، نہ سیا
شکستہ دل ہے...
شکستہ دل ہے، کسی نے لیا، لیا، نہ لیا
جو کوئی قیمتی شَے ہو تو کوئی فکر کرے
شکستہ دل ہے، کسی نے لیا، لیا، نہ لیا



Credits
Writer(s): Tasleem Faazli
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link