Woh Mera Ho Na Saka Tu

وہ میرا ہو نہ سکا تو میں برا کیوں مانوں؟
وہ میرا ہو نہ سکا تو میں برا کیوں مانوں؟
اس کو حق ہے، وہ جسے چاہے اسے پیار کرے
وہ میرا ہو نہ سکا تو میں برا کیوں مانوں؟

پیار کہتے ہیں جسے وہ ہے دلوں کا سودا
کسی دھڑکن پہ، کسی دل پہ کوئی قید نہیں
ہم سفر اپنا بنا لے وہ جسے بھی چاہے
سوچ آزاد ہے، منزل پہ کوئی قید نہیں

اس کے رستے میں کھڑی کیوں کوئی دیوار کرے؟
اس کو حق ہے، وہ جسے چاہے اسے پیار کرے

وہ میرا ہو نہ سکا تو میں برا کیوں مانوں؟

غم کے جس موڑ پہ لا کر وہ مجھے چھوڑ گیا
میں اسی موڑ کی دہلیز پہ سو جاؤں گی
کھول کر آنکھ نہ دیکھوں گی کبھی اس کی طرف
حشر تک اس کے لیے اجنبی ہو جاؤں گی

ہر ستم شوق سے مجھ پر میرا دلدار کرے
اس کو حق ہے، وہ جسے چاہے اسے پیار کرے

وہ میرا ہو نہ سکا تو میں برا کیوں مانوں؟

Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link