Dayar-E-Noor

دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مِری وحشتوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں...

میں اُس سے جھوٹ بھی بولوں، تو مجھ سے سچ بولے
میں اُس سے جھوٹ بھی بولوں...
میں اُس سے جھوٹ بھی بولوں، تو مجھ سے سچ بولے

مِرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں...

میں اُس کے ہاتھ نہ آؤں، وہ میرا ہو کے رہے
میں اُس کے ہاتھ نہ آؤں...
میں اُس کے ہاتھ نہ آؤں، وہ میرا ہو کے رہے

میں گر پڑوں تو مِری پستیوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں...

وہ خواب دیکھے تو دیکھے، مِرے حوالے سے
وہ خواب دیکھے تو دیکھے...
وہ خواب دیکھے تو دیکھے، مِرے حوالے سے

مِرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مِری وحشتوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
دیارِ نور میں...



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi, Iftikhar Arif
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link