Raja Ki Aaye Gi Barat

تُو نے جس کا سپنا دیکھا

تُو نے جس کا سپنا دیکھا
جس کو چاہا، جس کو پوجا
بن کے دولھا آئے گا وہ
سنگ تجھ کو لے جائے گا وہ

جاگ اٹھیں گے جذبات رے
جب راجا کی آئے گی برات
ہو، رانی، راجا کی آئے گی برات
ہو، رانی، راجا کی آئے گی برات

آج ملن کی رات وہ آئی
تارے چھیڑیں گے شہنائی
چاند تِرے صدقے جائے گا
پریاں گائیں گی تیری وداعی

جلووں کی ہوگی برسات رے
جب راجا کی آئے گی برات
ہو، رانی، راجا کی آئے گی برات
ہو، رانی، راجا کی آئے گی برات

دولھا راجا جب آئے گا
سپنا سچا ہو جائے گا
اک دوجے میں کھو جائیں گے
دو تن اک من ہو جائیں گے

روحوں کی ہوگی ملاقات رے
جب راجا کی آئے گی برات

تُو نے جس کا سپنا دیکھا
جس کو چاہا، جس کو پوجا
بن کے دولھا آئے گا وہ
سنگ تجھ کو لے جائے گا وہ

جاگ اٹھیں گے جذبات رے
جب راجا کی آئے گی برات
ہو، رانی، راجا کی آئے گی برات
ہو، رانی، راجا کی آئے گی برات



Credits
Writer(s): Tasleem Faazli
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link