Laayi Hyat Aaye Qaza

لائی حیات آئے، قضا لے چلی چلے
لائی حیات آئے، قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے، نہ اپنی خوشی چلے
لائی حیات آئے...

بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگے
بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگے

پر کیا کریں، جو کام نہ بے دل لگی چلے
پر کیا کریں، جو کام نہ بے دل لگی چلے
لائی حیات آئے...

دنیا نے کس کا راہِ فنا میں دیا ہے ساتھ

تم بھی چلے چلو یوں ہی جب تک چلی چلے
تم بھی چلے چلو یوں ہی جب تک چلی چلے
لائی حیات آئے...

جاتے ہوائے شوق میں ہیں اِس چمن سے، ذوقؔ

جاتے ہوائے شوق میں ہیں اِس چمن سے، ذوقؔ

اپنی بلا سے بادِ صبا اب کبھی چلے
لائی حیات آئے...



Credits
Writer(s): Iqbal Bano
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link