Khair-O-Barkat Ka Aya Maheena

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

ابتدا ماہِ رمضان کی ہے
چاند اک تاب ایمان کی ہے
سر خوشی شہرِ قرآن کی ہے
جلوہ گر مشک بو ہیں فضائیں

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

کیا مسرّت کا آیا زمانہ
ہر ادا ہوگئی مؤمنانہ
نیکیوں کا ہے یہ اک خزانہ
نغمۂ حسنِ توحید گائے

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

خیر کی آئی ہے نیک ساعت
ہے مہینہ کا ہر پل غنیمت
طاعتوں سے ملے گی بھی جنّت
روزہ ہم رکھے انعام پائے

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

لوگ اٹھ کر سحر کھا رہے ہیں
اک نئی تازگی پارہے ہیں
کھا کے مسجد بھی یہ جا رہے ہیں
آؤ سجدے میں سر کو جھکائے

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

نعمتوں سے بھرا خوان سارا
ہے یہ اِفطار سے آشکارا
اس گھڑی جس نے رب کو پکارا
اس کی مانگیں بھی خالی نہ جائیں
اللہ اَکبر اللہ اکبر

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

پہلا عشرہ یہ ہے رحمتوں کا
اور ہے دوسرا بخششوں کا
تیسرا آگ سے ہے خلاصی
آخرت اس میں اپنی بنائیں

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

لیلةالقدر کی جستجو ہو
اعتکاف اور تیری آرزو ہو
ہر گھڑی اس طرح خوبرو ہو
یعنی شام و سحر مسکرائے

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

عید سے پہلے فِطرہ بھی دے ہم
بے بسوں کا سہارا بنے ہم
نیک راہوں پہ ایسے چلے ہم
ہم دیے بجھتے دل میں جلائیں

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں

عید ہے شکرِ رب کا سلیقہ
بندگانِ خدا کا طریقہ
باہمی الفتوں کا وثیقہ
مل کے ازہر خوشی ہم منائیں

خیروبرکت آیا مہینہ
دل کی دیوار ودر کو سجائیں
رحمتوں کی تجلّی ہے رمضاں
ابرِ رحمت میں آؤ نہائیں



Credits
Writer(s): Azhar Nadwi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link