Yeh Wada Kiya Tha Mohabbat Karenge

یہ وعدہ کیا تھا، محبت کریں گے
یہ وعدہ کیا تھا، محبت کریں گے
سدا ایک دوجے کے دل میں رہیں گے
تمھیں یاد ہوگا، کہا تھا یہ تم نے
"تمھارے ہوئے ہیں، تمھارے رہیں گے"
یہ وعدہ کیا تھا...

اگر ہو اجازت تو اپنی زباں سے
محبت کی سب کو کہانی سنا دوں
اٹھا کر نقاب آج تیرے ہی رخ سے
زمانے کو تیری حقیقت بتا دوں

ملو نہ ملو تم، بنو اجنبی تم
تمھیں رات دن ہم پکارا کریں گے
یہ وعدہ کیا تھا...

کہا تھا یہ میں نے کہ دامن تمھارا
زمانے کی خوشیوں سے بھرتا رہوں گا
محبت کو دل سے لگانے کا وعدہ
کیا تھا جو مجھ سے تمھیں یاد ہوگا

ذرا سوچیے تو، یہ کس نے کہا تھا
"تمھیں مر کے بھی ہم پکارا کریں گے"؟
یہ وعدہ کیا تھا، محبت کریں گے
سدا ایک دوجے کے دل میں رہیں گے
تمھیں یاد ہوگا، کہا تھا یہ تم نے
"تمھارے ہوئے ہیں، تمھارے رہیں گے"
یہ وعدہ کیا تھا...



Credits
Writer(s): M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link